اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں متفرق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق ریمارکس دیئے اور چندہ مہم پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بھیک مانگ رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، اس طرح کے الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مخالفین کو کچھ نہیں ملا تو ڈیم کی تعمیر پر مخالفت شروع کردی، کم ظرف لوگ ہیں جو اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے یہ کام قومی جذبے کے تحت شروع کیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں۔
واضح رہےکہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ فنڈ قائم کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے جب کہ آرمی چیف کی جانب سے بھی فنڈ میں پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کے مد میں رقم جمع کرائی گئی ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ڈیم چندہ مخالف قوتوں پر برس پڑے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا