لاہو(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ‘ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا اور اگر وہاں جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے پانی سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم کے فنڈ سے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا۔ چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ جلد ہی سپریم کورٹ پانی پر بین الاقوامی کانفرنس کروائے گی۔
واضح رہے کہ جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔ چیف جسٹس نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو کہ سیاسی رہنماؤں کے کرنے کا تھا۔عمران خان نے چیف جسٹس سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس، وزیراعظم ڈیمز فنڈ کا انضمام، سمندرپار پاکستانیوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے
چیف جسٹس ثاقب نثار عہدے سے سبکدوشی کے بعد کیا کرنےوالے ہیں۔ناقابل یقین اعلان ہوگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا