سکردو( قاسم قاسمی) سکردو عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شبیر مایار اور آصف ناجی سکردو میں گرفتارعوامی ایکشن کمیٹی کے ان رہنماوں کے گرفتاری کے خلاف بی ایس ایف ، بی وائی ایف ، بی وائی اے ، اور عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی سٹی تھانہ سکردو سے یادگار شہداء تک لایا گیا یاد گار شہداء پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقریرین نے شبیر مایار اور آصف ناجی کے گرفتاری کی سخت مذمت کیا اور کہا گلگت بلتستان کے صوبائی گورنمنٹ بوگھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے گلگت بلتستان کے حقوق مانگنے والوں کو بلاجواز گرفتار کر کے انکے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں انکا مزید کہنا تھا اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان کے حقوق مانگنے والوں کو پابندِ سلاسل کیا جا چکا ہے مگر اب وقت بدل چکا ہے اب اس قوم کو دڑا دھمکا کر حقوق مانگنے سے کوئی نہیں روک سکتایاد رہے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شبیر مایار اور ایڈوکیٹ آصف ناجی کو اس سے پہلے شیڈول فور میں ڈالا ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی گرفتاری کے پیچھے چیف سیکرٹری کے خلاف احتجاج کا معاملہ ہے اور یہ بھی ممکن ہے ان دونوں کی گرفتاری کے بعد شہزاد آغا کو بھی بہت جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اُنکی گرفتاری کے بعد گلگت بلتستان میں سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا ہے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگ شکوہ کررہے ہیں کہ کہیں دہشتگر دآذاد فضاوں میں گھوم رہے تو کہیں بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔


More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا