گلگت (ڈسٹرک رپورٹر)گلگت کے مضافاتی گاوں گوچ بالا کا واحد رابطہ پل کو گزشتہ دنوں نامعلوم افراد آگ لگا کر غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پل جگلوٹ گورو کے سامنے گوچ نالے پر بنی ہوئی تھی ۔
اس پُل کو 1956 میں ضلع نگر اورہنزہ کو گلگت کیساتھ ملانے کیلئےتعمیر کیا گیا تھا لیکن بہترین انجنیئرنگ کی وجہ سے مقامی لوگ آج بھی اس پُل پر سفر کرتے تھے اور اس واحد گزرگاہ سے ہوکر گوچ کے مقامی لوگ اپنے باغات تک پہنچتے تھے اور وہاں سے پھل لیکر آتے تھے اور مویشی چرائی کیلئے وہاں تک لے جاتے تھے ۔ اس تاریخی راستہ جس کو اولڈ سلک روٹ بھی کہا جاتا ہے اس روٹ کے اس پل کو آگ لگانے کی رپورٹ بھی تاحال درج ہونے کی اطلاع نہیں ۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا