گلگت(تحریرنیوز)مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان ونمبردار کریم اللہ نے کیاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دنیور موسی علی بخاری سرکار کا ملازمہے وہ کسی وزیر مشیر کا نہیں تحصیل دنیور میں ان کی تعیناتی کے بعد جس طرح عوامی مسائل کے حل پر سنجیدگی سے توجہ دی جارہی ھے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کی جانب سے ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر کے خلاف قانون ساز اسمبلی سے واک آوٹ پست ذہنیت کا مظہر ہے عوامی نمائندوں کی جانب سے اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کی خواہش سے انکار پر آفیسر ان کے خلاف محاذ کھڑا کرنا خلاف قانون اور گلگت بلتستان روایات کی نفی ھے کریم اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ موسی علی بخاری کی بطور اسسٹنٹ کمشنر دنیور تعیناتی کے بعد عوامی مسائل کے حل میں جو تیزی آئی ہے اس سے بعض مفاد پرست خوش نہیں عوام اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیل عملے کی کارکردگی سے مطمئین ہیں اور ابھی تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔ڈاکٹر اقبال کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف واویلا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبائی وزیر کے دباو میں آکر اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے سے گریز کرے اگر موسی علی بخاری کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئینگے
اسسٹنٹ کمشنردینورسرکار ی ملازم ہے کسی وزیر مشیر کا نہیں،تبدیل کیا تو احتجاج کروں گا۔ رہنما تحریک انصاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا