روندو میں المناک حادثہ، کئی افراد جاں بحق،عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

0 0

سکردو(نامہ نگار) ضلع سکردو کے تحصیل روندو لشی تھنگ سے ڈمبوداس آتے ہوئے ٹیوٹا گاڑی کے ایکسیڈنٹ سے 5 جاںبحق ہوگیا ۔جبکہ تین مزید زخمیوں کوسول ہسپتال ڈمبوداس ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے، دو زخمیوں کو اسکردو لئے جاتے وقت راستہ میں خالق حقیقی سے جاملے جبکہ سات زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال سکردو منتقلی کر دیا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت خطرے سے باہر بتایا جارہا ہے۔جاں بحق افراد میں 2 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدقسمت گاڑی میں 35افراد سوارہونے کے ساتھ وزنی سامان بھی لدا ہوا تھا۔
اس سانحے کے بعد روند کو عوام سڑکوں پر نکل آیا اور حکومت کے خلاف پلے کارڈ اُٹھا کر سخت نعرے بازی کی۔ عوام کا کہنا تھا کہ اس روڈ کی تعمیر کے لئے خطیر فنڈز رکھی گئی تھی ، لیکن ٹھیکہ داروں اور محکمہ تعمیرات کی ملی بھگت سے روڈ خراب بنا کر پیسے ہڑپ کئے گئے ، جبکہ دوسری مرتبہ اس سڑک کی مرمت کے لئے بھی 30 لاکھ رقم رکھی گئیمگرسڑک پر ایک پتھر رکھے بغیر تعمیرات کے آفیسران اور ٹھیکہ کے جیب میں چلی گئی۔ اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کو قابل استعمال بنایا۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آج کے حادثے کی مقدمہ میں گزشتہ دس سالوں سے اس روڈ کی مرمت کی آڑمیں قومی خزانے کو ٹیکہ لگانے والے تعمیرات عامہ کے آفیسران ، منتخب نمائندوں اور ان کے چیلے ٹھیکہ داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website