چلاس(پ،ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے دورہ داریل تانگیر کے دووران اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے داریل تانگیر میں شرخ خواندگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اںہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں ترقیاتی منصو بے ہر حال میں مکمل کیئے جائیں گے چاہے اس کیلئے جو کچھ بھی کر نا پڑے محکمہ تعمیرات عامہ اپنا قبلہ درست کر ے ۔ دیامر کو نامکمل سکیموں کا قبرستان بننے نہیں دینگے ۔ داریل تانگیر کو ضلع بننا چاہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ داریل تانگیر کے عوام متفقہ طور پر لا ئحہ عمل طے کریں۔
اس موقع پر سیکریڑی تعمیرات عامہ اختر رضوی ، سیکریٹری تعلیم ثناء اللہ ، سیکریٹری صحت سعید اللہ نیازی ، سیکریٹری فنانس ، کمشنر دیامر استور ڈویژن عبد الوحید شاہ ، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک ، کنزرویٹر محکمہ جنگلات دیامر ڈویژن محمود غزنوی و دیگر بھی مو جو د تھے ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا