کراچی(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے اس پر ہم کیا کہیں گے۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری پیش ہوئے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں زیر التوا ہزاروں مقدمات پر توجہ دینی چاہیے۔
اسپتال میں چیف جسٹس کے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپے اور شراب برآمدگی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ’’جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے، اس پر کیا کہیں گے، سپریم کورٹ میں 5 ہزار یا لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں ان پر زور ہونا چاہیے‘‘۔
ہیلی کاپٹر تنازع سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی بات ہو رہی ہے دیکھیں کب ملتا ہے، سن رہا ہوں پچاس پچپن روپے میں سفر ہوتا ہے۔۔صدارتی الیکشن میں پی پی پی امیدوار اعتزاز احسن کی ممکنہ دستبرداری سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہوسکتا ہے مولانا فضل الرحمن ہی دستبردار ہوجائیں۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے آصف علی زرداری کی 20 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
شرجیل میمن سے شراب برآمد کرنے پرسابق صدر آصف زرداری چیف جسٹس سے ناراض۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا