بلتستان کے عوام کا غصہ کم نہیں ہوا، چیف سیکرٹیری کو بلتستان آمد پر عوامی احتجاج کا سامنا۔

0 0

سکردو( نامہ نگار خصوصی) بلتستان کے عوام کا چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کے اوپر غصہ ابھی تک کم نہیں ہوا۔ چیف سیکرٹیری کا بلتستان آمد کی خبریں سُنتے ہی عوام نے میں شدید غم اور غصہ دیکھا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اُنکے خلاف احتجاج کرنے کیلئے خوب کمپئین چلایا جارہا ہے۔ اُنکا بلتستان یونیورسٹی کی آمدپر حسین آباد کے مقام پر عوام نے اُنکے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بلتستان کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف اُنکا سرفہ رنگا پہنچنے سے پہلے ہی سول سوسائٹی بلتستان کے لوگوں نے اُنکا چپل کے ساتھ استقبال کیلئے تیاریوں کے فوٹوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہے۔ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے آفیشل فیس بُک پیج سے اُنکے خلاف احتجاج کیلئے عوام کو متحرک ہونے کا خصوصی پیغام دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی ہے لہذا جب تک عوام سے معافی نہیں مانگتے اُنہیں عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان تمام صورت حال کو دیکھ کر اُنہوں نے بلتستان میں اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہے اور اُن کیلئے خصوصی سکیورٹی کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website