اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) کیس میں بیان حلفی جمع کراتے ہوئے بیرون ملک بینک اکاؤنٹ یا جائیداد ہونے کا انکار کیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں منگل کے روز این آرو کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق بیان حلفی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے اقرار کیا ہے کہ بیرون ملک ان کی کوئی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔سابق صدر نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔سپریم کورٹ نے این آر او کیس کی سماعت کی کل بدھ تک ملتوی کردی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدورآصف علی زرداری اور جنرل (ر) پرویز مشرف سمیت این آر او کے مختلف فریقین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔اس معاملے میں پرویز مشرف بھی جواب جمع کرا چکے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا تھا کہ این آراو کسی بدنیتی سے جاری نہیں کیا گیا بلکہ اس وقت کے سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قانون بنایا گیا اور این آراو کا اجرا کرکے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا گیا۔
بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں ناقابل یقین بیان حلفی جمع کرادیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا