سکردو ( نامہ نگار خصوصی )ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں سہولیات اور صفائی کے ناقص انتظامات کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا وقت پر نہ آنا،سفارشی افراد کی جلدی تشخیص، عملے کے نخرے، ناقص انتظامات،ادویات کا میسر نہ ہونا معمول بن گیا ہے۔ دوسری طرف صفائی کا نظام ہے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہسپتال نہیں کوئی کچرہ خانہ ہے۔ ہسپتال کے مختلف وارڈ میں صفائی کا ناقص انتظام اورفیمیل میڈیکل وارڈ کے عین سامنے کچرے کے ڈھیراور سرجیکل وارڈ کے اندر کی حالت،حماموں کی ناقص صفائی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو بلتستان کا واحد سرکاری ہسپتال ہے جہاں بلتستان سے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن اس ہسپتال میں ڈیوٹی پر تعین ڈاکٹر حضرات مریضوں کو سرکاری ہسپتال میں علاج کرنے کے بجائے ذاتی کلینک پر ریفر کرتے ہیں جہاں مریضوں کا کھال اُتارا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کو چاہئے کہ سکردو ڈسٹرک ہسپتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کی من منانی کا نوٹس لیں اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور اداویات کے حصول کو یقینی بنائیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا