راولپنڈی( ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھرپور انداز میں دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئے اور قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو مؤثر انداز سے شکست دی۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھرپور انداز میں دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئے اور قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو مؤثر انداز سے شکست دی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہاردی سے لڑ کر دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی قوتوں سے متحد ہوکر لڑیں گے اور قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ہر شکل اور قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کے لیے تمام قوتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف حج کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فریضہ حج ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان عرفات میں قوم اور شہداء کے لیے خصوصی دُعا کی ہے۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا