شگر کے دور افتادہ یونین کونسل برالدومیں تعلیمی انقلاب لانےکیلئے علاقے کے اساتذہ اور سماجی کارکنان متحرک ہوگئے۔

0 0

شگر(عابدشگری) تعلیمی میدان سب سے پسماندہ شگر کے دور افتادہ یونین کونسل برالدو والوں نے تعلیمی میدان میںانقلاب کیلئے علاقے کے اساتذہ اور سماجی کارکنان متحرک ہوگئے اور تبدیلی کیلئے کمر کس لیے.۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے علاقے میں تعلیمی انقلاب لانے کی کوششیں تیز کردی گئی۔ اس سلسلے میں اساتذہ اور سماجی کارکن متحرک ہوگئے اور اگلے پانچ سال میں 100 سے زیادہ ماسٹرز پیدا کرنے کا عزم لیکر علاقے میںشگر کے دور افتادہ اور پسماندہ تریں وادی برالدو کے اساتذہ و سماجی کارکن علاقے میں تعلیمی انقلاب لانے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میںگھر گھر داخلہ مہم شروع ہوگئی اور کوشش کی جارہی ہے کہ علاقے میں کوئی فرد کسی بھی وجہ سے تعلیم مکمل کیے بغیر رہ نہ جائے. خواتین کو خصوصی اہمیت دہ جا رہی ہے اور ان کے کے راہ مین حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں. اس مہم کے کارکنان کا عزم ہے کہ اگلے پانچ سال میں کوئی بھی فرد ادھوری تعلیم کے ساتھ نظر نہیں آئے گا. اس مہم میں حیدرآباد سے تستے تک کے علاقے کو شامل کیا گیا ہے. اساتذہ اسکول کے بعد اور چھٹیوں کے دنوں کا بہترین استعمال کر رہے ہیں. انہوں نے اس بات کی امید امید ظاہر کی کہ اس مہم کے ذریعے تعلیم نسواں کو فروغ ملے گی اور خواتین کو بہتربمواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ با اختیار بھی ہوجائیں گی. ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم مرد کی تعلیم سے زیادہ ضروری ہے. کیونکہ معاشرے کی تربیت کی ذمہ داری ماں پر عائد ہوتی ہے اور ایک تعلیم یافتہ ماں ہی ایک معاشرہ ساز نسل کی تربیت کر سکتی ہے. اس مہم کیکارکنوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ پانچ سالوں کے بعد برالدو کی تقدیر بدلے گی. علاقے میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا اور تعلیم یافتہ طبقہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے کیے میدان عمل میں ہوں گے. میڈیا کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کئی طلباء کو مفت داخلہ فارم دیا گیا ہے اور کچھ مستحق طلباء کے سمسٹر فیس بھی اساتذہ نے خود ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website