گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو 7ارب سات کروڑ اسی لاکھ کے فنڈز موجودہ مالی سال کے لیئے جا ری کر دیئے گئے ۔ معاشی حالات اور مالی مجبوریوں کی بناء پر فنڈز کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا تھا۔ گلگت بلتستان کے لیئے فنڈز ریلیز کرانے کے سلسلے میں ڈپٹی چیف پروگرامنگ اسرا ر احمد گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں موجود تھے۔ خطے کیلئے مالی سال کے لیئے مطلوبہ فنڈز کے فوری اجراء کے لیے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے ذاتی طور پر خصوصی دلچسپی لی جس کی بدولت موجودہ مالی سال کے لیے فنڈز کا اجراء ممکن ہو سکا۔ محکمہ پلاننگ گلگت بلتستان کے زرائع نے بتایا کہ صوبے میں سخت مالیاتی ڈسپلن کو ممکن بنانے کی خاطر تمام محکمہ جات کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے معیاری کام کو ممکن بنائیں اور ان سرکاری اداروں کو فنڈز جاری کیئے جائیں گے جن کے سربراہان اپنے محکموں کے جاری منصوبوں کو تسلی بخش اور معیاری قرار دیں گے۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے فنڈز محکموں کے سربراہان کی جانب سے ڈیمانڈ جمع کرانے کے بعد جاری کیئے جائیں گے۔
وفاق گلگت بلتستان پر مہربان ہوگیا، اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دئے گئے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا