اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان نے باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تحریک انصاف کا نمبر گیم؛رائے شماری میں عمران خان کو تحریک انصاف کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان نیشنل پارٹی، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان نے ووٹ دیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ عمران خان کو 176 جب کہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے تھے۔
تقریب حلف برداری سے پہلے ناردن لائٹ رجمنٹ کے جوانوں نے پاکستان کے22ویں وزیراعظم عمران خان کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا اور عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کےاسٹاف سے ملاقات بھی کی۔ تقریب میں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا اور عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔گارڈآف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔تقریب حلف برداری میں آرمی چیف سمیت مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے جبکہ تقریب میں سرحد پار سے آئے مہمان بھی موجود تھے۔حلف برداری تقریب میں عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم نے شرکت کی اور سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔نو منتخب وزیراعظم عمران خان لمبے چوڑے پروٹوکول کے بغیر ایوان صدر پہنچے تھے۔واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا