شگر(نامہ نگار)شگر گلاب پور شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔سیلاب کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ گائوں کی حفاظت کیلئے بنائی گئی حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے اورسیلاب نے راستہ بدل کر آبادی کے درمیان سے نیا راستہ بنا لیا ۔ جس کی زد میں آکرکئی گھر سیلاب کی زد میںآگئے۔سیلاب کی وجہ 8 گھر مکمل تباہ ہو گئے ۔درجنوں گھروں کو جذوی نقصان پہنچا ہے۔جبکہ سینکڑوں کنال قابل کاشت اراضی اور کھڑی فصلیںتباہ ہو گئے۔جبکہ متعدد افراد بے گھرہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شگر کے علاقہ گلاب پور میں سیلاب نے تباہی مچا دی ۔سیلاب کی وجہ سے وجہ سے دو گاوں شوپا ور غوروکھور زیر آب آگئے۔ لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی،علاقے میں قیامت صغریٰ کا منظرکرنے لگے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر شگر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔اور متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کاروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔اور مقامی پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔آخری اطلاعات کے مطابق بارش کا سلسلہ رک جانے کی وجہ سے سیلاب کا بہائو رک چکا ہے۔ تاہم لوگ خوف کے مارے اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں۔
ضلع شگرکے علاقہ گلاب پور میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا