اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )عیدالاضحی 22 اگست کو ہونے کا امکان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، جبکہ عیدالاضحی 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذیقعد کا مہینہ 29 دنوں کا ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے 13 اگست بروز پیر کو ذو الحج کی پہلی تاریخ ہوگی۔ذرائع موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتہ کی دوپہر 2 بج کر 58 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 12اگست کو مطلع صاف ہوگا اور چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں،اس تمام تر صورتحال کے حساب سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحی 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سُنا دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا