اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری منظور کر لی۔عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی اور اجلاس 12 سے 14 اگست کےدرمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی تھی جس کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر ممنون حسین نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری منظور کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے منظور کردہ سمری پارلیمانی امور کو بجھوائی جائے گی جو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے وقت کا تعین کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے
انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع،صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری منظور کر لی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا