اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ سے آس لگائے بیٹھے گلگت بلتستان کے عوام کو خواب چکنا چور ہوگیا۔ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے گلگت بلتستان اپلیٹ کورٹ کے آرڈر کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل منطور کر لی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 سے متعلق گلگت بلتستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں،حکومت یقینی بنائے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی بنیادی حقوق میسر ہوں، عدالت نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے گلگت بلتتسان کی عدالت کے خلاف وفاقی حکومت نے اپیل دائر رکھی تھی جسے عدالت نےمنطور کر لیا یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے پیکج دیا تھا جسے گلگت بلتستان کے چیف اپیلیٹ کورٹ نے کالعدم قرار دے کر شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا. اس سے قبل وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں جی بی آرڈر 2018 نافذ کیا تھا
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا، خطے کی عدالت عالیہ کا تاریخی فیصلہ کلعدم۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا