گلگت(پریس ریلیز)فورس کمانڈر ناردرن ایریا ز میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کیساتھ آج ڈسٹرکٹ چلاس کا دورہ کیا۔ کمانڈر کو داریل /تانگیرمیں شر پسندوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفینگ دی۔ کمانڈرنے آپریشن کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آپریشن درست سمت جا رہا ہے اور حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں اور جلد ہی شرپسندوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ کمانڈر نے کہا کہ اِس مشکل گھڑی میں عوام انکے ساتھ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ عوام شانہ بشانہ شرپسندوں کا مقابلہ کر رہی ہے جب محافظ اور عوام مل جائیں تو پھر کوئی بھی شرپسند طاقت دوبارہ سر اٹھانے کی جرات نہیںکر سکتی۔ کمانڈر نے شہید عارف حسین کے لئے دعا ئے مغفرت کی اور کہا کہ شہید ایک بہادر سپاہی تھا اور بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا