اسلام آباد(آئی این پی ) گرینڈ اپوزیشن الائنس نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایم ایم اے ڈپٹی سپیکر کیلئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنے امیدوار کا نام سامنے لے آئے گی ، تحریک انصاف کا وزیراعظم بننے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر بھی شہباز شریف کو بنانے پر اتفاق رائے طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ مجلس عمل ، پختونخوا میپ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اپوزیشن الائنس کی کل جماعتی کانفرنس میں تحریک انصاف کے مقابلے میں مشترکہ طور پر وزیراعظم اورسپیکر وڈپٹی سپیکر کے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پریس کانفرنس کے دوران ان افراد کے نام سامنے نہیں لائے گئے جبکہ ذرائع کے مطابق اندرونی طور پرگرینڈ اپوزیشن الائنس نے وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ڈپٹی سپیکر متحدہ مجلس عمل کا ہوگا جس کیلئے مجلس عمل نے ایک دن کی مہلت طلب کی ہے جس کے بعد وہ اپنے امیدوار کا نام سامنے لے آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی بھی اس وقت ہی جمع کرائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق چونکہ خورشید شاہ کے بطور اپوزیشن لیڈر تمام جماعتوں کے ایم این ایز کیساتھ تعلقات بہت اچھے رہے ہیں اس لئے ان کو سپیکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے تاہم ان کا مزاج بھی اس طرح کا ہے کہ وہ ایوان کے امور بڑے متحمل انداز میں چلا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر گرینڈ الائنس کا امیدوار وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں ناکام ہوجاتا ہے تو اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی شہباز شریف متفقہ شخصیت ہوں گے ۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے بھی اپوزیشن غور کر رہی ہے اور اگر اس پر فیصلہ ہو جاتاہے تو اس کیلئے بھی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر فیصلہ کریں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا