چلاس(بیورورپورٹ ) گونر فارم میں موسلادھار بارش سیلابی ریلے میں بہہ کر ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا ،گزشتہ سہ پہر دیامر کی تحصیل گونر فارم میں اچانک موسالا دھار بارش کے بعد سیلاب آیا اور دیکھتے دیکھتے تین افراد کو بہا کر لے گیا ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا ،ماں اور بیٹی کی لاش بھی مقامی لوگوں نے نکال لیا ،سیلاب کے باعث گونر فارم کا مرکزی واٹر چینل کا سربن ٹوٹ گیا اور کھڑی فصلیں سوکھنے کا خدشہ ہے ،سیلاب سے لوگوں کا کافی مالی نقصان بھی ہوچکا ہے ،سیلاب سے بند شاہراہ قراقرم کو آج ہر قسم کی ٹرفیک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ادھر ضلع دیامر کی تحصیل چلاس کے نواحی گاوں نیاٹ کھاتے میں عارضی پل ٹوٹنے سے خاتون جاں بحق ایک بچہ زخمی ہوگیا۔زرائع کے مطابق نیاٹ کا علاقہ کھاتے میں پل کراس کرتے وقت اچانک پل ٹوٹنے سے 59سالہ خاتون دریا میں گرکرجاں بحق ہوگئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے زخمی بچے کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں بچے کو طبعی امداد دی گئی، ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالات خطرے سے باہر ہے ۔جاں بحق خاتون سابق ممبر یونین کونسل حمیدالرحمن کی والدہ تھی۔
چلاس میں سیلابی ریلے نے ماں بیٹی کی جان لے لی ، ایک شخص لاپتہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا