اسلام آباد (ویب ڈیسک )نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع نگران محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نگران حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کے بعد سابق وزیراعظم کو پمز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی ای سی جی ٹھیک نہیں آئی اس لیے پمز اسپتال میں ان کے علاج کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
طبیعت کی خرابی کے باعث نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا