ڈپٹی کمشنر شگرکا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ اور نقصانات کا جائزہ ، متاثرہ افراد سے بھی ملاقات نقصانات کی ازالے کی یقین دہانی۔

0 0

شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو دورہ اور نقصانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کی نقصان کی ازالے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی شگر نے سیلاب متاثرہ گاؤں تستون اور داسو کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا جائزہ لیا گیا. پی ڈی ڈبلیو انجینئر بھی ان کے ساتھ تھے۔اس موقع پر لوگوں نے ڈپٹی کمشنر شگر کو بتایا کہ اس سال آنے والی سیلاب نے گزشتہ 30 سالہ سیلاب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جس کی واضح مثال شگر اور برالدو ویلی کو ملانے والی اہم پل کی سطح تک سیلاب کی بہائو پہنچنا ہے۔تاہم مقامی لوگوں کی اور متعلقہ اداروں کی بروقت اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے سیاحت کی اہمیت پل کیبچ گیا ورنہ بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا۔ اس وقت تستون گائوں ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو چکا ہے اور اس وجہ سے سیلاب کے امکانات اسی پل کو متاثر کرتی ہیں. ڈپٹی کمشنر شگر نے متعلقہ انجینئر اورو ڈی ڈی ایم اے اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تستون گائوں کیلئے ٹریفک کی بحالی اور مزید سیلاب کے نقصان سے پل کو بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور تمام وسائل کو برئوکار لانے کی ہدایت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website