اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نےشکست کے بعد ناقابل یقین اعلان کردیا۔

0 0

پشاور(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنماءغلام احمد بلور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کے ہاتھوں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج سے واضح ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام کی پسندیدہ شخصیت عمران خان ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 میں پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی نے 72,822 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنماءغلام احمد بلور 40,372 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی شکست تسلیم کرتا ہوں جبکہ نتائج سے ثابت ہو رہا ہے عمران خان خیبرپختونخواہ کی عوام کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جمہوری آدمی ہوں، شکست کو تسلیم کرتا ہوں اور اے این پی کو سپورٹ کرنے والوں کا مشکور ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website