صدرپاکستان ممنون حسین جیل میں نوازشریف کی خرابی صحت سے پریشان،اہم قدم اُٹھا لیا۔

0 0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں صدرممنون حسین نے نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پرتشویش کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ میں صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کوعلاج معالجے کی تمام سہولیات میسر کی جائیں اور نواز شریف کا مکمل علاج کرایا جائے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے آج سابق وزیراعظم کا مکمل طبی معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ میں امراض معدہ،ہارٹ سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، میڈیکل بورڈ جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website