گلگت ( ڈسٹرک رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ان دنوں گلگت بلتستان میں سیاحت کی غر ض سے آئے ہوئے ہیں۔ اُنہیں حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے خصوصی طور پر پندرہ گاڑیوں پر مشتمل پروٹکول بھی فراہم کیا ہوا ہے، چیف جسٹس کا دورہ گلگت بلتستان سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام نے بھی موقع غنیمت سمجھ کر شکایتوں کے انبار لگا دئے۔ ہنزہ پہنچتے ہی عوام نے اُنہیں گھیر کر بابا جان کی عمر قید کے حوالے سے احتجاج کی بابا جان کی والدہ نے خصوصی طور پر اپنے بیٹے کے ساتھ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے روا کئے ناروا سلوک پر گاڑی رکوا کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے خصوصی طور پر بابا جان کیس کے حوالے سے ایکشن لینے کا وعدہ کیا۔ ادھر گلگت میں بھی عوام نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں حقوق کا مطالبہ کرنے والوں کو دہشت گرد بنا کر فورتھ شیڈول میں شامل کرنے پر شکایتوں کی لائن لگا دی، عوام نے چیف جسٹس کی گاڑی کو دیکھتے ہی ظلم کے خلاف نعرے بازی شروع کی جبکہ چیف جسٹس زندہ باد کے نعرے لگائے۔ عوام نے چیف جسٹس سے گلگت بلتستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا، دوسری طرف نلتر جاتے ہوئے نومل کے مقام پر عوام نے چیف جسٹس کی گاڑی کو روک کر انہیں خوش آمدید کیا اور گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے مطابق حقوق دلانے کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے ایکشن لینے اور گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں پر حکومتی بندربھانٹ خاص طور پر چھلمس داس کے معاملے پر سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے انتہائی فراخدلی سے عوام مطالبات کو نوٹ کیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جیسے بھی ہو تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا