اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )پی ایس او میں 63 ارب روپے کا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیاہے اور نیب نے اس حوالے سے مختلف شہروں میں چھاپے مارتے ہوئے پی ایس او کے پانچ افسران کو حراست میں لے لیاہے۔کروڈ آئل سپلائی کا ٹھیکہ ایسی کمپنی کو دیا گیا جس کہ اس کیلئے کوالیفائی بھی نہیں کرتی تھی اور ان سے کسی قسم کا کوئی ایڈوانس نہیں لیا گیا اور سپلائی شروع کر دی گئی ، اس طرح کمپنی کو 63 ارب روپے کا قومی نقصان پہنچایا گیا۔نیب نے کرپشن سکینڈل سانے آنے پر سی او او کامران افتخار ، جنرل منیجر ریٹیل ذوالفقار جعفری سمیت پانچ افراد شامل ہیں جن کو عدالتوں میں پیش کرتے ہوئے انہیں کا ریمارنڈ حاصل کیا جائے گا۔ان میں سے گزشتہ روز دو افراد کو کراچی سے جبکہ دیگر کو اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیاہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا