شگر(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) شگر کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ شگر کے موقع انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ان کی شگر آمد کے موقع پر شایان شان اور فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر شگر بھر سے کارکنان ریلی کی شکل میں وزیر اعلیٰ کا استقبال کرینگے۔ جبکہ شگر میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے ارکان شگر کی عوام سے خطاب کرینگے۔مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کی صدارت میں پارٹی کارکنان کا اہم اجلاس شگر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکریٹری رضوان اللہ سمیت دیگر کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی دورہ شگر کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزیر اعلی کو شگر آمد پر شایان شان اور فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا تمام کارکنان اور رہنماء ان کی استقبا ل کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔انہیں گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی ریلی میں جلسہ گاہ تک لایا جائے گا جہاں وہ شگر کی عوام سے خطاب کرینگے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ضلع شگر کیلئے اہم اعلانات کرینگے۔انہوں نے کارکنان پر زوردیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی استقبال کیلئے شگر بھر میں کارکنان کو تیار کریں۔
وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا دورہ شگرکیلئے ضلع میں تیاریاں مکمل۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا