کھرمنگ( نامہ نگار خصوصی) حکومتی عدم توجہی کے سبب ضلع کھرمنگ موضع منٹھوکھا ندی کا پانی ہرگزرتے دن کے ساتھ مضر صحت بنتی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ میں ویسٹ مینجمنٹ اور بلدیاتی ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے سوریج کا کوئی انتظام نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی جم غفیر اور باتھ روم اور ویسٹ ڈمپنگ کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ندیوں کے صاف شفاف پانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضر بنتی جارہی ہے۔ منٹھوکھا ندی سے علاقہ منٹھوکھا ،مادھوپور اور گوہری کے عوام پینے کی پانی سے سیراب ہوتے ہیں لیکن اس وقت ندی سے متصل سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشار کے ارد گرد کے تمام گندی کو ندی میں بہایا جارہا ہے اور آبشار پر موجود فشیرز اور ہوٹلوں کے گندےپانی کو بھی ندی میں چھوڑا ہوا ہے۔جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ منٹھوکھا ندی کے صاف شفاف پانی کو بچانے کیلئے اقدامات کریں ورنہ کسی بھی وقت میں علاقے میںگندہ پانی کی وجہ سے وبائی بیماری پھیل سکتا ہے۔عوامی حلقوں نے آبشار ہوٹل کے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹل کے ارد گرد اور ندی کنارے صفائی کیلئے مناسب انتظام کریں اور گندگی کی ڈمپینگ کیلئے ہوٹل کے احاطے میں گھڑے کھودیں تاکہ صاف شفاف پانی گندگی کی ملاوٹ سے بچ سکے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا