شگر(عابدشگری) امت مسلمہ کی اتحاد واتفاق امن امان کی واحد راستہ قرآن مجید ہے۔ قران ہدایت کا سرچشمہ اور نجات کا ذریعہ ہے۔قران سے دوری مسلمانوں کی زوال کی اصل وجہ ہے۔ قران کریم اللہ کی آخری کتاب ہے جوکہ دونوں جہانوں کیلئے ہمارے لئے ہدایت کی کتاب ہے۔ شگر میں پہلی بار تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے قران کریم کے قارئین کا مقابلہ حفظ و قرات کا انعقاد۔ شگر وزیر پور میں منعقد ہونیو الے اس منفرد روح پرور تقریب میں شگر وزیر پور اور گلاب پور کے قران مجید کے محبین اور قارئین نے شرکت کی۔ مقابلہ حفظ وحسن قرات القرآن الکریم چیئرمین محمدی پبلک سکول اینڈ صدر یونین طلبہ پاکستان ان کویت شیخ محمد نثار امیر کی زیر نگرانی میں محمدی پبلک سکول متلو وزیر پور میں منعقد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے محبین القرآن الکریم نے شرکت کی علماء کرام نے قرآن مجید کی شان میں مختصر بیانات بھی دی عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی مختلف قاری کرام سے استماع تلاوت قرآن پاک سے لطف اندوز بھی ہوا۔ تمام پوزیشن حاصل کرنے والے خوش قسمت حضرت میں کیش انعام بدست شیخ مہدی علی جوہری تقسیم کیا گیا۔ علماء کرام نے تقسیم انعام کی تقریب میں اس بات کو واضح کیا کہ امت مسلمہ کی اتحاد واتفاق امن امان کی واحد راستہ قرآن مجید ہے۔ شرکاء نے اس مبارک مہینے میں اس مبارک پروگرام کو رکھنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر شیخ محمد نثار امیر شگری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس بات کی خواہش ظاہر کیا کہ ائندہ سالوں میں یہ پروگرام ضلع شگر کی سطح پر کیا جائے۔ آخر میں امت مسلمہ کی حفاظت کے لیے دعا کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا