سکردو (قاسم قاسمی)نئے چیف سیکرٹری آتے ہی عوام پر رعب جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔انکی حالیہ دنوں ضلع گنگچھے کے دورے کے دوران عوام کے ساتھ جو بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویے سے لگتا ہے کہ ان کو مسلم لیگ ن یہاں کے عوام کے ساتھ بدتمیزی کر کے حالات خراب کرنے کا ٹھیکہ دے کر بیجھا ہے۔چیف سکریٹری اپنے اس رویے میں تبدیلی لائیں ورنہ اس طرح کے رویے سے خطےعوام میں تشویش بڑھ جائیگی۔ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے کوآرڈینیٹر غلام شہزاد آغا نے حالیہ دنوں چیف سیکریٹری کا دورہ بلتستان پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آتے ہی عوام پر اپنا روپ جمانا چاہتے ہیں۔انکے اس رویے سے لگتا ہے کہ عوامی مسائل سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں۔وہ گلگت بلتستان میں اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں۔شہزاد آغا نے مزید کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اپنے اس رویے سے گنگچھے کے عوام سے معافی مانگیں۔کیونکہ انھوں نے عوامی مسائل کو سُننے کے بجائے عوام سے ٹیکس نہ دینے کے سوال کرتے ہوئے بدتمیزی شروع کر دی۔جس سے لگتا ہے کہ وہ عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں بلکہ اپنی بادشاہت کو قائم رکھنے پر تلا ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہم کیوں ٹیکس دیں کیونکہ گلگت بلتستان ابھی تک پاکستان کا آئینی حصہ نہیں۔گلگت بلتستان سیاحت، معدنیات، اور دریاؤں کی رائلٹی کے مد میں تقریباً 63 ارب روپے پاکستان کو سالانہ دیتی ہے جبکہ پاکستان ہمیں سالانہ 14 ارب دے رہی ہے لہٰزا وفاق گلگت بلتستان کا احسان مند ہونا چاہیئے۔چیف سکریٹری عوام کا خادم بن کر کام کریں نہ کہ تھانیدار۔شہزاد آغا نے حالیہ دنوں پیش ہونے والے بجٹ پر کہا کہ حکومتی اراکین اپنے آپ کو پنشن دلانےکے علاوہ عوام کے مفاد والی کوئی چیز نہیں لایا۔انہیں یہ پتہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط ہونگے۔اس لئے قبل از وقت اپنے آپ کو پنشنرز قرار دینے کے لئے بجٹ پیش کی ہے۔انہیں شرم آنی چاہیئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا