سکردو(نامہ نگار) ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان حاجی بابر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو غلام محمد ناصری نے منٹھل پرائمری سکول کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان حاجی بابر خان نے سکول کمیٹی اور منٹھل کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منٹھل میں مہاجرین لداخ کی آبادی ہے اور مہاجرین کو بنیادی حقوق دینا ہمارا اولین ترجیح ہے اور تعلیمی شعبے میں منٹھل میں انقلاب لانے کا کیلئے ہر ممکن تعاون کرونگا اور منٹھل پرائمری سکول کو ماڈل پرائمری سکول کا درجہ دیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈی ڈی او کو فوری ہدایت جاری کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرتے ہوئے اج ہی دو استاتذہ کا آرڈر جاری کیا جائے اور سکول کی مرمت اور دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی فنڈز جاری کیا گیا انہوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر قمر عباس کی کارکردگی کا تعریف کیا گیا اور کہا کہ ہمارے معاشرے میں قمر عباس جیسا ہونہار اساتذہ ہو تو ہر سکول بہتر انداز میں چل سکتا ہے اس موقع پر منٹھل پرائمری سکول کمیٹی کے چیئرمین غلام حسین نے منٹھل پرائمری سکول کو ماڈل پرائمری سکول کا درجہ اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے پر محکمہ تعلیم سکردو اور ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان حاجی بابر خان کا شکریہ ادا کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا