سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا شدید فقدان، مگر موبائل ہسپتال پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم خرچ۔

0 0

گلگت (ڈسٹرک رپورٹر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دور دراز علاقوں کیلئے حکومت کی جانب سے صحت کے سہولیات کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کے عزم سے خریدے جانے والے موبائل ہسپتال کا معائنہ کیا پہلے مرحلے میں 3موبائل ہسپتالوں کی خریداری عمل میں لائی گئی ہے۔ فی کس موبائل ہسپتال ایک کروڑ 68لاکھ کی خطیر رقم سے خریدی گئی ہے۔ موبائل ہسپتال جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ایکسرے مشین، مائیکرو لیب، سکشن مشین، الٹراساؤنڈ مشین، آکسیجن کنسنٹریٹر، او پی ڈی، آئی سی یو، سی سی یو،ای سی جی مشین، آٹو کلیو، بی پی آپریٹر،کارڈک مانیٹر سمیت دیگر طبی جدید سہولیات موبائل ہسپتال میں موجود ہیں۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میںسہولیات کا شدید فقدان ہیں، لوگوں بیماریوں کی تشخیص کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے بجائے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، کئی اضلاع کے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں دوائی تو دور کی بات صفائی ستھرائی کا بھی مناسب انتظام نہیں، ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں کی ڈیوٹیاں چھوڑ کر دواخانے چلارہے ہیں ۔ مگر بدقسمتی سے وزیر اعلیٰ سمیت محکمہ صحت نے کبھی اس قسم کے اہم عوامی ایشوز پر توجہ دینے کی کوشش نہیں کی البتہ ذاتی تشہیر کیلئے اس وقت گلگت بلتستان میں خوب پیسہ خرچہ کیا جارہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website