بیجنگ(خبررساں ادارے)چین میں ایک علاقائی سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی کی میزبانی کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر روحانی اگلے ماہ ہونے والے شنگھائی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ چین کا ایک سرکاری دورہ بھی کریں گے۔ یہ اجلاس جون کے دوسرے ہفتے میں ہو گا تاہم روحانی کب چین پہنچیں گے، یہ ابھی واضح نہیں۔ حسن روحانی ایک ایسے موقع پر چین جائیں گے، جب عالمی طاقتیں امریکی انخلاء کے بعد ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔ چین اس معاہدے کا بہت بڑا حامی ہے اور اس پر دستخط کرنے والے ممالک میں بھی شامل ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا