حکومت نے پیکج 2018 کے خلاف عوامی احتجاج کو مسلکی اور علاقائی رنگ دینے کیلئے پلان تیار کرلیا۔

0 0

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) حکومت گلگت بلتستان نے پیکج 2018 کے خلاف شدید عوامی رد عمل کو روکنے کیلئے میڈیا وار شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے کئی اخبارات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے جو پیکج میں موجود کچھ اچھے شقات کو 2009 کی پیکج سے موازنہ کرکے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اخبارات میں شائع کرے گا۔ اس سلسلے ایک اخبار نے پہلا شق شائع کرددیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شدید عوام دباو کو کم کرنے کیلئے اس مسلے کو بھی علاقائی اور مسلکی رنگ دینے کا پلان ہے جس کے مطابق کچھ سرکاری پیڈ خطیبوں سے اس پیکج کی حمایت میں تقاریر اور اخباری بیانات بھی جاری کیا جائے گا اور اس سلسلے میں آج پہلا بیان چلاس سے جاری ہوا ہے۔ اس طرح حفیظ الرحمن کی حکومت جس طرح ٹیکس مخالف دھرنے کو مسلکی رنگ دینے کی کوشش کرتے رہے بلکل اسی طرح گلگت بلتستان پیکج کے خلاف عوامی رد عمل کو اپنی انا کی خاطر علاقیت اور مسلکی رنگ دینے کیلئے سرکاری خرچے پر تیاریاں کی جارہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website