راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔۔ڈائریکٹر جنرل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کتاب اسپائی کرانیکل پر اسد دارنی سے منسوب خیالات پر وضاحت کیلئے انہیں بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر لاگو ہوتا ہے اور کتاب میں ان سے منسوب خیالات اس کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اس کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کی گئے ہیں۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، ایک بروقت اور زبردست اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملٹری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی اور یوں عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا