شگر(نامہ نگار)تسر پولیس نے بیسل میں فٹ برج جلانے والے 6افراد کو گرفتا رکرلیا۔ملزمان کا تعلق سیسکو سے ہیں۔عدالت سے ریمانڈ لیکر ملزمان سے تفتیش شروع کردیا۔ایس پی شگر ضیاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے ان ملزمان نے بیسل کے مقام پر دریاکو پارکرنے کیلئے مقامی لوگوں نے جانب سے چھوٹا پل کو جلاکر دریاء برد کردیا تھا۔جس پر پولیس نے تحقیقات کو دائرہ کار کو وسیع کیا ہوا تھا۔اور نئے ایس ایچ او تسر زمان شگری کو خصوصی ٹاسک دیا ہوا تھا جنہوں نے آتے ہی اصل ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت سے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔اور ملزمان نے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی شگر نے فوری طور سراغ لگاکر اصل ملزمان کو گرفتا ر کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
شگر پولیس نے بیسل پُل جلانے والے ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا