اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو 1500 دنوں میں کام نہیں کر سکے وہ اب 100 دنوں کا منصوبہ دے رہے ہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو آج 100 دنوں کا منصوبہ دے رہے ہیں یہ سب کام مسلم لیگ ن کی حکومت کر چکی ہے اب کسی اور کو یہ کام کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری حکومت نے پانچ سال میں جو ترقیاتی کام کیے وہ پاکستانی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے ہماری حکومت کی کارکردگی جیسی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے اور گالیاں دینے والے پاکستان کی سیاست کی نمائندگی نہیں کرتے جو لوگ اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، عوام بہروپیوں اور وفادار یاں تبدیل کرنے والے سے بچے کیونکہ جو پارٹی کا وفادار نہیں ہوسکتا وہ ملک کا بھی وفادار نہیں، مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا اس میں کوئی شک نہیں کہ اگلی حکومت بھی ن لیگ ہوگی اور عوام ہم پر ایک بار پھر اعتماد کریں گے، مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی جماعت ووٹ کی حقدار نہیں ہے۔
اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کونسی پارٹی کا ہوگا؟،وزیراعظم نے پیشن گوئی کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا