اسلام آباد(ویب ڈیسک )فوزیہ قصوری تحریک انصاف کی رکنیت سے مستعفی ہوگئیں.انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوبھجوا دیا. فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیریئرشروع کرنے کا موقع دینے پرآپ کی مشکورہوں،2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دورہوتی گئی، پاکستان میں تبدیلی کے خواہشمند لاکھوں لوگوں نے تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کیں.انھوں نے کہا کہ آپ نے پارٹی ان لوگوں کے سپرد کردی جن کے خلاف ہم نے جدوجہد شروع کی تھی، پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دینے والے کارکنوں کونظرانداز کیا گیا. فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں،امید ہے آپ وزیراعظم بن کرتبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے.
لوٹوں کے آمد کا سلسلہ شروع ہوتے ہی اہم سیاسی رہنما نے کپتان سے راہیں جُدا کرلی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا