راولپنڈی ( ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہنگامی سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کو invite@ispr.press کےنام سے ای میل بھیجی جا رہی ہے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ دھوکہ دہی پر مبنی ای میل ہے۔
invite@ispr.press ای میل ایڈریس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے ہرگز نہ کھولا جائے۔ آئی ایس پی آر کے الرٹ میں مزید کہنا ہے کہ ملنے والی میل کو اسپیم میل کے طور پر فوری ڈیلیٹ کر دیں۔ نادانستہ طور پر ای میل کھل جائے تو اسکے کسی لنک پر کلک نہ کریں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتا ہے۔ اگرکسی کو یہ جعلی میل موصول ہو تواسے نہ کھولا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا