سکردو ( پ،ر ) سول سو سائٹی سکردو اور بلتستان یوتھ الائنس نے حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ بل کی حمایت کرتی ہے اس بل سے نہ صرف والدین بچوں اور پرائیویٹ سکولز میں پڑھا نے والے اساتذہ کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا بلکہ پرائیویٹ سکولز کو بھی بہتر اور یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے میں مدد ملے گی اور یکساں ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سول سوسائٹی اور عوام کادیرینہ مطالبہ تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت بغیر کسی دباؤاور مصلحت پسندی کے اس بل کو منظور کرکے علم دوستی کا ثبوت دیں سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الائنس ممبران اسمبلی سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوامی مفاد کے اس بل کی حمایت کرکے گلگت بلتستان میں معیار اور یکساں نظام تعلیم رائج کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
سول سو سائٹی سکردو اور بلتستان یوتھ الائنس نے حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ بل کی حمایت کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا