چلاس(بیوروچیف )تھک تھئے میں قتل کی واردات میں 18سالہ نوجوان جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع دیامر کی تحصیل چلاس کا نواحی گاوں تھک تھئے نیاٹ میں گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حق نواز ولد مبارک کو قتل کر کے فرار ہوگئے ہیں ،فائرنگ سے مقتول کا ساتھی عطاء اللہ نامی شخص زخمی ہوگیا ہے ،زخمی شخص کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعے کے فورا بعد چلاس سے دیامر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہے اور حالات کو کنٹرول کر لیا گیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق قتل کاواقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔پولیس کا کہنہ ہے کچھ عرصہ قبل تھک نیاٹ میں مبارک گروپ اور نون گروپ کے مابین تصادم میں نون نامی شخص اور مبارک جاں بحق ہوچکے تھے اور دونوں گروپوں کے مابین دشمنی چلی آرہی تھی،اور آج سہہ پہرنون گروپ کے لوگوں نے مبارک نامی شخص کا جواں سال بیٹا کو قتل کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنہ ہے حالات اس وقت مکمل کنٹرول میں ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا