گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) وزیراعلی گلگت بلتستان نے کابینہ سے بجٹ کی منظوری کیلئے 5 جون کو گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیر اعلی کی منظوری سے جاری تحریری حکم نامے میں 6 جون کو نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ پری بجٹ بریفنگ کیلئے سکریٹری فنانس اور سکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی 2 جون کے شام ساڑھے پانچ بجے وزیراعلی حفیظ الرحمن کو بجٹ 2018ـ19 پر تفصیلی بریفنگ دینگے۔ 4 جون کو وزیراعلی کانفرنس ہال میں پری بجٹ سیمینار ہوگا۔ اسطرح 5 جون کو چیف سکریٹری کانفرس ہال میں وزیراعلی کی صدارت میں شام پانچ بجے گلگت بلتستان کابینہ کا بجٹ اجلاس میں منظوری کے بعد بجٹ 6 جون کو نئے مالی سال کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور بجٹ اجلاس 8 جون تک جاری رہے گا۔
گلگت بلتستان بجٹ برائے 2018/19 پیش کرنے کی حتمی تاریخ فائنل ہوگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا