اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پر حکومت کے روئیے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے‘وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں‘اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے‘لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا۔ بدھ کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا حکومت کے رویے سے مایوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا۔ حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیںاپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے.
نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملہ پر وزیراعظم تذبذب کاشکار،خورشید شاہ چکرا کر رہ گیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا