شگر(نامہ نگار خصوصی)ناقص میٹریل کا استعمال پن بجلی گھر ہشوپی کی چھت تیز ہوا برداشت نہ کرپاتے ہوئے اُڑ گیا۔ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں آنے والی تیز ہوا کی زد میں آکر شگر ہشوپی میں واقع پن بجلی گھر فیز ٹو کی چھت اُڑ گیا۔تیز ہوا نے چھت پر لگے شیٹ کو کئی فٹ دور جاپھینکا۔تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کائی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چھٹ گرتے وقت بجلی گھر کے ملازمین کمروں کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔ جنہوں نے فوری طور بھاگ کر جان بچائی۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چھت پر لگے شیٹ کی لکڑیوں پر کیل تک نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے شیٹ ہوا کی دبائو برداشت نہ کرپایا۔ لوگوں نے حکام بالا اور شگر انتظامیہ سے تعمیرات میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا