شگر(نامہ نگار) شگر کے میگا پروجیکٹ کی ٹینڈر کی بار بار منسوخی محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے نااہلی ہے۔بار بار منسوخی شگر کی عوام کیساتھ مذاق ہے محکمہ تعمیرات کے حکام اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے ٹینڈر کو بار بار منسوخ کررہے ہیں۔شگر کی بہتری اور ترقی کیلئے ایکسین عبدالہادی کو شگر واپس لایا جائے۔شگر کی عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شگر کے میگا پروجیٹ کی ٹینڈر کی بار بار منسوخی محکمہ تعمیرات عامہ شگر اور بلتستان ریجن کی نااہلی ہے۔ ان کی بار بار منسوخی سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔سکردو چھومک سے شگر سنٹر تک روڈ اور شگر کشمل تا پیو روڈ اور دیگر کئی اہم سکیموں کی ٹینڈر کئی بار التویٰ کا شکار ہوچکا ہے۔جبکہ گلگت بلتستان کے دیگر کسی اضلاع میں ایسا نہیں ہورہا۔ یہ صرف محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی نالائقی اور نااہلی ہے۔لہذا فوری طور کسی فرض شناس اور قابل آفیسر کو بطور تعمیرات عامہ شگر کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا جائے۔سابق ایکسین شگر عبدالہادی کی مختصر مدت میں شگر کیلئے قابل رشک خدمات انجام دئے اور شگر کی لوگوں کو ان پر اعتماد ہے لہذا انہیں فوری طور شگر واپس لایا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا