اپوزیشن سے عدم تعاون ، اپوزیشن اراکین نے کپٹن (ر) سکندر کو چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

0 0

اسلام آباد( نامہ۔ نگار خصوصی) اپوزیشن سے عدم تعاون کرنے پر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے چیرمین پی اے سی کیپٹن ر سکندر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا اور اسکی جگہ اپوزیشن کیپٹن ر شفیع خان کو بنانے کا فیصلہ کر لیا اپوزیشن ارکان نے ہمارے نمائندے کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کیپٹن ر سکندر اپوزیشن بنچوں پر بیٹھتا تو ضرور ہے مگر وہ گن حکومت اور حفیظ سرکار کے گاتا ہے اگر انہیں حفیظ کے گن۔ گانا ہے تو پھر ن۔ لیگ میں شامل ہوں کیپٹن ر سکندر نے کسی بھی مرحلہ پر اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیا وہ اپوزیشن پر ایک دبہ ہے اسلیے اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جس طرح قومی اسمبلی اور دیگر صوبایی اسمبلیوں میں اپوزیشن لیڈر کو ہی چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنایا ہے لہذا گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو چیرمین اے پی سی بنایا جایے جس پر تمام اپوزیشن سمیت مسلم لیگ ن۔ کے کیی ارکان بھی اسکے حامی ہیں اپوزیشن ارکان نے بتایا کہ اگلے اسمبلی اجلاس میں کیپٹن ر سکندر کے خلاف قرار کے زریعے عدم اعتماد کا اظہار کریں گے اور اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع خان کو بنانے کی سفارش کی جایے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website