لاہور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما عزیز الرحمان کی طرف سے دیے گئے افطار عشائیے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں نرمی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بات چیت کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن اس کے لیے آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنے ذرائع آمدن ظاہر کرنا ہوںگے اگر وہ ایسا کر دیتے ہیں تو ان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ افطار عشائیے میں بات چیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ شریف قیادت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں مگر پہلے ان کو یہ بتاناہو گا کہ جب ان کا خاندان تقسیم کے بعد خالی ہاتھ پاکستان آیا تھا تو انہوں نے یہ اثاثے کیسے بنائے، جب وہ ہجرت کرکے آئے تو انکے پاس کیا تھا اوراپنے ہمراہ کیا لائے تھے اور اب ان کے پاس کیا ہے۔
آصف زرداری نے نواز شریف سے مشروط مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا