شگر(عابدشگری )مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جو بھی وعدے کئے سب پورے کئے۔شگر اور کھرمنگ اضلاع اور گلگت سکردو روڈ ہمارے حکومت کے شرمندہ تعبیر کیا۔ پچھلی حکومت نے صرف جھوٹے وعدوں کے سہارے مدت گزاری اسی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کیا۔شگر میں فٹ بال فائنل کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس جوانوں کی خون کو گرمانے کا اہم ذریعہ ہے۔ نوجوان ہمارے اثاثہ ہے اور ہم ان کی اہیمیت جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اے ڈی پی میں ہمیشہ شگر کو فوقیت دی اب تک 45لاکھ روپے شگر میں خرچ کرچکا ہے۔اور مستقبل میں بھی اے ڈی پی میں شگر کیلئے بترقیاتی سکیمیں رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا ظہار کیا گیا کہ شگر میں فٹ بال گرائونڈ کیلئے ٓنے والے فنڈز کو استعمال کرنے کے بجائے انتظامیہ نے اپنے اکائونٹ میں رکھا ہے جو کہ زیادتی ہے ۔انہوں نے شگر انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مہینے کی اندر اس فنڈ کو شگر میں گرائونڈ کی تعمیر کیلئے استعمال نہ کیا گیاتو وزیر اعلیٰ کے پاس شکایت کرینگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا